August 24, 2006

کامران کی بارہ دری






شاید اب یہ تصویروں کی آخری قسط ہے۔

یہ تصاویر غالبا میں نے چھ ماہ قبل لی تھیں۔ مگر بلاگر کی خرابی کی وجہ سے شائع نہ کر سکا۔

راوی ۔۔۔
زندگی میں پہلا دریا جو دیکھا وہ راوی تھا۔ مگر جو آخری دریا قریب سے دیکھا ہے وہ بھی راوی ہی ہے۔راوی سنا ہے کبھی بہتا تھا مگر آجکل لاہور سے پاس رینگتا ہے۔

دور سے دیکھ کر آپ شاید گمان کریں گے کہ یہ دریا ہے ، مگر در حقیقت یہ اب ایک گندے نالے کی صورت اختیار کرچکا ہے۔

میں نے گوگل ارتھ میں دیکھ تو وہاں ایک کالی سے نہر راوی میں جاتی نظر آتی ہے۔شاید وہ گندے پانی کا نالہ ہی ہے۔

خیر راوی کے کنارے،کم از کم جہاں سے میں کشتی میں سوار ہوا خوب گدلے تھے۔

کامران کی بارہ دری
کامران کی بارہ دری راوی کے وسط میں ہے۔اگر آپ لاہور کی سمت سے جائیں تو آپ کشتی میں جانا پڑے گا۔مگر دوسری طرف سے راوی خشک ملنے کی بھی توقع ہے۔

کامران کی بارہ دری لاہور ایک خوبصورت ترین جگہ ہے۔ یہاں کی باغ بانی بھی علی درجہ کی ہے۔ بارہ دری کے ساتھ ہی ایک فقیر/ملنگ صاحب بھی تشریف رکھتے ہیں۔ حن کے اردگرد عورتوں اور مردوں کا جکمٹھا لگا ہوا تھا۔۔

شام کے وقت لوگ راوی کے کنارے چراغ جلاتےہیں۔

2 comments:

افتخار اجمل بھوپال said...

کامران کی بارہ دری ۔ آپ نے مجھے انجنيئرنگ کالج کا زمانہ ياد دلا ديا ۔ آج سے اڑتاليس سال قبل راوی پر کشتی رانی کرنے جاتے ۔ پہلے بہاؤ کے مخالف کشتی چلاتے رہتے حتٓہ کہ تھک جاتے پھر کشتی کو پانی کے بہاؤ کے ساتھ چلنے ديتے اور کامران کی بارہ دری سے تھوڑہ پہلے چپو چلانے شروع کر ديتے اور بارہ دری چلے جاتے ۔ اُن دنوں دريائے راوی ميں کافی پانی ہوتا تھا

urdudaaN said...

جناب ثاقب سعود صاحب
آپ کا بلاگ تو بڑا چمک رہا ہے۔ مجھے کافی عرصہ بعد آنے کا اتّفاق ہوا تو دیکھا کہ آپ نے اپنا بلاگ سنوارنے پر بڑی محنت کی ہے۔