December 14, 2005

وکی پیڈیا

جو کوئی شخص بھی انٹرنیٹ پر سرچ کرتا ہے وہ ضرور وکیپیڈیا سے واقف ہوگا۔

آپ جب بھی کوئی سرچ کرتے ہیں تو وکی پیڈیا کے کچھ نہ کچھ صفحات ضرور نتیجے میں شامل ہوتے ہیں۔

وکی پیڈیا نہ صرف انگریزی زبان میں ہوتا ہے بلکہ بے شمار زبانوں میں بیک وقت لکھا جارہا ہے۔
دیکھیں مکمل فہرست

میں بھی آج کل اردو وکی پیڈ میں کام کررہا ہوں۔ ہمارا منصویہ یہ ہے کہ تمام علوم کا اردو میں ترجمہ کرنا ہے۔

سب سے طاقتور ہتھیار جس سے تم دنیا کو تبدیل کر سکتے ہو، تعلیم ہے۔ (نیلسن مینڈیلا)

لیکن ایک ایسے معاشرے میں جہاں اکثریت اپنی زبان بھی مکمل صحت سے نہ جانتی ہو تمام قابل اعتبار مواد انگریزی میں مہیا کرنے سے چند انفرادی زندگیاں تو شاید بدل جاتی ہوں، دنیا یا معاشرہ نہیں بدلتا۔

جو لوگ پہلے سے اس سے واقف نہیں ہیں ان کی اطلاع کے لیے عر‍ض ہے کہ وکی میڈیا فونڈیشن وکی پیڈیا کی بانی ہے جس میں دنیا بھر سے ہزاروں صارفین روز کچھ نہ کچھ اپنا حصہ ڈالتے رہتے ہیں اور یہ زرہ زرہ مل کر پہاڑ بن رہا ہے۔ اسی لیے وکی پیڈیا آزاد یعنی "فری" ہے

اپنی زبان اور اپنے الفاظ میں سوچنے سے تحقیق (ریسرچ) و ایجادات ہوتی ہیں اور غیر ملکی زبانوں کو سیکھنے اور پھر انمیں سوچنے سے وقت کا ضایع اور صرف نقالی ہوتی ہے جو کہ مسلم دنیا میں خوب خوب ہورہی ہے۔ اگر میری گفتگو عجیب لگتی ہو تو اسکی وجہ اسکا غلط ہونا نہیں بلکہ آج کی مسلم دنیا کہ حالات ہیں ۔ ہمکو چاہیۓ کہ جسقدر جلد ہو سکے تمام سائنسی معلومات کو ترجمہ کرلیں۔ ایک درخواست اور ہے کہ ترجمہ کے وقت ترجمہ کے سامنے بریکٹ میں انگریزی لکھی جاۓ نہ کہ انگریزی کے سامنے بریکٹ میں اردو۔ آج کوریئن ، جاپانی، انگریز، فرانسیسی ، جرمن اور دوسری جتنی بھی اقوام ترقی یافتہ ہیں ان سب نے اپنی زبان میں علم حاصل کرا ہے تو ترقی کی ہے۔ اور جو اقوام ابھی تک پسماندہ ہیں ۔۔ آپ سمجھ ہی سکتے ہیں کہ وہ خود اپنے ذہین سے کیوں تحقیق نہیں کر پا رہیں ؟ اور کیوں پسماندہ ہیں ؟ ۔۔۔ نیک تمنائیں، افراز



مضامین

1 comment:

Shoiab Safdar Ghumman said...

زبردست کام کر رہے ہو آپ۔۔۔۔۔
مجھے آپ کی تحریر کا آخری پیرا اچھا لگا (سچی بات ہے)۔۔۔