پانچ سال قبل۔۔
پانج سال قبل میں میٹرک میں تھا۔ہماری کلاس جیسی نہ کبھی ہمارے سکول میں کلاس تھی نہ ہوگی۔40 کے 40 بچے مل کر شرارت کرتے اور مل کر ہی مار کھاتے۔ایسا مثالی اتحاد پھر کبھی دیکھنے کو نہیں ملا۔
ایک دفعہ کسی بچہ نے ہمارے فزکس کے استاد کی ٹنڈ پر" ترکونہ" مار دیا۔ہم سب نے مار کھائی مگر کسی نے نہیں بتایا کے کس نے مارا تھا۔
ایک سال قبل۔۔
ایک سال قبل زندگی کے بہت مایوس کن موڑپر کھڑاتھا۔مجھے کچھ ایسے فیصلے کرنے تھے جن پرمیری زندگی کا دارومدارتھا۔ اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کے میں کامیابی سے اس مشکل دور سے نکل گیا۔۔زندگی میں ہر پہلا پہلا کام بہت مشکل ہوتا ہے۔زندگی میں پہلا فیضلہ کرنا شاید سب سے مشکل ہے۔
کھانا۔۔
سب کچھ ہی کھا لیتا ہوں مگر شرط یہ ہے کہ کھانے میں کوئی نقص نہ ہو۔برا پکا ہوا کھا نہیں سکتا،اگر کھا بھی لوں تو اسی وقت میرے پیٹ میں درد شروع ہو جاتا ہے۔میں کھانے کے معاملہ میں جھوٹی تعریف نہیں کر سکتا،میرے جاننے والوں کو میرے کھانے کے انداز سے پتا لگ جاتا ہے کہ مجھے کھانا کیسا لگا۔مزے کی بات یہ ہے کے یہ سب کچھ مجھے وراثت میں ملا ہے۔
100 ملین کا۔۔۔
ایک عمدہ جامعہ(یونیورسٹی) بناؤ گا۔جہاں میں بچوں کو انقلاب کی تعلیم دوں گا۔
ایک گاڑی لوں گا۔
امریکہ سے صدر پاکستان کی کرسی لوں گا اور پھر کبھی نہیں چھوڑوں گا۔ J
امریکہ،فرانس اور برطانیہ میں پیسے کے زور پردوستیاں کروں گا۔
100 ملین کم ہے ،کچھ اور کے لیے دعا کرؤں گا۔
کہاں جانا پسند کروں گا۔۔۔
کوقاف
زیر آب
اپنے امردوں کے باغ میں
اے۔کیو۔خان لیباٹریز
شمالی علاقہ جات
لباس۔۔۔
ہر چیز پہن لیتا ہوں بشرطیہ کے ستر ڈھانپتی ہو۔
پسندیدہ ٹی وی پروگرام۔۔
ٹی وی دیکھنا کا فی عرصے سے چھوڑا ہوا ہے۔
مگر جب کبھی موقعہ ملے تو ٹیلی تھیٹر ضرور دیکھتا ہوں۔
Toyota world of wild life
Indus music (IM)
پسندیدہ کھلونے۔۔
اب تو خیر کمپوٹر کے علاوہ کو ئی کھلونا نہیں ہے مگر میں ہر عید پر
لکڑی کی گولی والا پستول
بھاپ سے چلنے والی کشتی
پانی کے ٹینکر
کی فرمائش کرتا اور ان کے بغیر مجھے اپنی عید ادھوری محسوس ہوتی
اس کے علاوہ میں
اپنی ریموٹ کنٹرول کار سے
مٹی سے(گھر بنانا،تنکوں اور مٹی سے کھلونے بنانے،کوئی شہری کیا جانے مٹی کے کھیل!)
ائرگن سے بہت کھیلتا۔
یادگار لمحے۔۔
پہلی گالی نکالنے پر تایا کی مار (اللہ انہیں جنت نصیب کرے)
گاؤں میں شدید سردی میں ٹھنڈےپانی سے وضو کر کے درس کے لیے جانا
جب سے جامعہ میں داخلہ لیا ہے ہر دن یادگار ہوتا ہے۔
عبداللہ،محمد،عبدالرحمان(میرے بھتیجے) اور اسماعیل (بھانجا) کے ساتھ بھی ہر لمحہ یادگار ہوتا ہے۔خاص تو پر ان کا مجھے چاچو چاچویا ام ام کہہ کر پکارنااور ان کا "پالی" کرنا۔
جب استاد سے تعریف سنتا ہوں۔
بری عادتیں۔۔۔
جھوت کو سچ اور سچ کو جھوٹ بنا کر بولنا۔(شاید اسی لیے میرے گھر والے مجھے کہتے ہیں کے میں سیاست کھیلتا ہوں۔)
وقت کا بہت پابند ہوں،مگر تاریخ کا بلکل نہیں۔
کھانے میں نقص نکالنا۔
موٹرسائیکل تیز چلانا۔
کبھی کسی کی لڑائی میں گواہی نہیں دی۔
پسندیدہ گلوکار/گروپ
اینی –ماہیا(نیی ابھرتی ہوئی پاکستانی گلوکارہ)
Godsmack
Backstreet boys
عاطف/جل
نازیہ حسن
Avril Lavigne
گانے۔۔
نیلے نیلے امبر پہ (ری مکس)
مجھے چھو لے- سکھویندر سنگھ
منوا رے -نوری
بیقراری کیوں ہو رہی ہے۔(ناجانے کو اس کا گلوکار ہے۔وہ ڈرامہ بھی بہت پسند ہے جس میں یہ گانا تھا)
ویسے سب کچھ ہی سن لیتا ہوں موڈ پر منحصر ہے۔
ٹیگ۔۔
کوئی بچ گیا ہے ٹیگیڈ ہونے سے۔۔۔؟
عادل
اب تمھاری باری ہے