October 04, 2005

میرے تبصرے کی زد میں آپ


میں نے سوچا کہ آپنے بلاگ پر تو سب ہی رمضان کی مبارک باد دیں گے،کیوں نہ میں کچھ انوکھا کام کروں۔

سومیرا جن سے بلاگی رابطہ تھا ان کے بلاگ پر گیا اور جوبات دل میں آئی لکھ دی۔یہ وہ تبصرے ہیں جو میں نے "رن ٹائم"پر کیے۔

اپنا ڈیرہ اردو بلاگ :

سنا ہے آپ کے ڈیرے پر رادھا نچانے کے جرم میں چھاپہ پڑا ہے؟

اب جناب رمضان آگیا ہے ایسے کاموں سے توبہ کر لیں۔

آپکو رمضان مبارک ہو

شعیب صفدر

شعیب بھائی کب تک اوپر بیٹھے رہیں گے؟
نیچے اتر آئیں۔کل انشاللہ روزہ ہو گا۔

(میری مراد آپ جو بلاگ کے اوپر کب سے چڑھ کر بیثھے ہیں۔شاید چاند دیکھنے کے لیے۔۔)

حوا کی بیٹی

عورت ہی عورت کی دشمن ہوتی ہے

آپ نے یہ راز کیوں افشاں کیۓ؟

اگر معافی چاہتی ہیں اس غلطی کی تو کل روزہ رکھ لیں۔

رمضان مبارک

میرا پاکستان

جی رمضان میں امید ہے آپ کی تحریریں بھی کم ہو جائیں گی۔

:D
ویسے رمضان مبارک ہو ,صبح صبح لکھنے اور پڑھنے کا اپنا مزا ہے۔

خاوركى بياض

جناب عرض کیا ہے کہ رمضان مبارک ہو۔

میں نے سوچا خود چل کر آپ کو مبارک دے دوں۔آپکا تو شاید آج روزا ہے؟

یہ منافقت نہیں ہے کیا ؟

چلیں چھوڑیں سب کچھ۔۔
میں تو مزاق کر رہا تھا۔

آپ کو رمضان مبارک ہو

Ayesha’s Blog

ملن سوپ بنانے والوں کی جانب سے آپ کو دلی رمضان مبارک ہو۔

Reflection of My Soul

آپ کی 40 سالہ محنت ضائع گئی۔۔۔
کوئی تگری چیز بنانی سیکھی ہے آپ نے؟جس کا ایک لقمہ کھاتے ہی اگلے 36 گھنٹے بھوک نہ لگے؟

رمضان میں چینی یا جاپانی نہیں صرف پاکستانی کھانہ چلے گا۔



مزاق کر رہا تھا۔۔۔دل پر نہ لیں

آپکو رمضان مبارک ہو

Shuaib's day

آپ آرام سے دانت دیں گے یا پھر مجھے زبردستی نکالنے پڑیں گے؟

رمضان مبارک ہو آپ کو

اردودان

جناب

رمضان مبارک


بھارت میں کب سے رمضان شروع ہو رہا ہے؟


Harris bin Khurram's Bilingual Blog

ٹرن ٹرن۔

ھیلو۔

حارث تم کہاں ہو؟

جلدی پہنچو کل رمضان آرہا ہے

جہانزيب بمقابلہ جہانزیب

میں ایک مہم پر نکلا تھا۔۔۔
مگر آپ تو پہلے ہی۔۔۔۔


بحرحال رمضان مبارک ہو آپ کو۔

میری یادیں

ایک تیری چا ہت ہے۔ ایک میری چاہت ہے۔
ہو کا وہ ہی جو میری(اللہ) چاہت ہے۔

رمضان مبارک ہو آپ کو۔

Danial

آپکو رمضان مبارک ہو (یہ سب سے مشکل سے لکھا ہے)


سب کو رمضان مبارک

October 02, 2005

کڑی چکن آۓ

میرے گھر کے قریب اس وقت شادی ہو رہی ہے۔ اور وہ مسلسل مختلف قسم کے ہتھاروں سے فائرنگ کر رہے ہیں، -کبھی برسٹ فائر ہو رہا ہے اور کبھی سنگل، کبھی آٹومیٹک سے تو کبھی پمپ ایکشن سے۔کچھ کارتوس کے شرلے ہمارے گھر بھی گرے ہیں۔

بھائی سےپوچھاکہ یہ کیا ہو رہا ہے تو اس نے کہا "کڑی چکن آۓ وا ، جا اودی مدد کر جے بچا لیا تے کڑی تیری"

خدا کی پناہ انھیں کوئی روکنے والا نہیں ہے۔ شہری آبادی میں کھلم کھلا فائرنگ ہو رہی ہے۔کہاں مر گئی پولیس، کہاں گئی حکومت؟

ابھی پوسٹ لکھ رہا تھا تو بجلی بند ہو گئی، لگتا ہے واپڈا والوں نے فائرنگ کا غصہ کر لیا ہے۔